11 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرخارجہ نےجاپان میں ہولناک زلزلےاورسونامی پرافسوس ظاہرکیاہے۔

ابنا: ایران کےوزیرخارجہ علی اکبرصالحی نےجاپان کےوزیرخارجہ ماٹسو موٹو کےنام ایک پیغام میں ہولناک زلزلے اور تباہ کن سونامی پراظہارافسوس کرتےہوئےکہاہےکہ جاپان کےعوام کےجفاکش اورمحنت کش ہونےکی جانب اشارہ کرتےہوئےامید ظاہرکی کہ جاپان کی عظیم قوم اس قدرتی المیے سےپیداہونےوالےمسائل پرقابو پاکرمشکل گھڑی سےباہرنکل آئےگي۔ایران کےوزیرخارجہ نے جاپانی عوام اورحکومت کےساتھ ایرانی قوم اورحکومت کی ہمدردی کااظہارکرتےہوئے متاثرین کی ہرطرح کی امداد بہم پہنچانےکااعلان کیا۔واضح رہےکہ جاپان کےشمال مشرقی ساحلوں کےقریب آٹھ اعشاریہ نوریئکٹر کے زلزلےاورتباہ کن سونامی میں وسیع پیمانےپرجانی اورمالی نقصان ہوا ہے۔ 

ابنا اس ایڈریس پر بھی دستیاب ہے:

www.abna.co

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110